پاکستان شوبز انڈسٹری کے سنیئر اداکار فردوس جمال کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
حال ہی میں معروف اداکار فیصل قریشی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے اداکار فردوس جمال کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

فردوس جمال کے بیٹے اداکار حمزہ فردوس نے بھی انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ میرے والد کا کینسر کا علاج شوکت خانم میں چل رہا ہے، مجھے معلوم ہے یہ زندگی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
حمزہ فردوس نے لکھا کہ پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ میرے والد کے ساتھ ان کے گھر والے اور آپ سب، ان کے پیارے دوست، مداح اور کولیگز وغیرہ ہیں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ والد تمام مشکلات کو زیر کر کے اداکار بنے، اب ایک اور جنگ لڑنی ہے لیکن خوش قسمتی سے چیزیں ان کے حق میں ہیں، انشاء اللہ وہ مضبوطی سے اس سے باہر نکلیں گے۔

حمزہ نے تمام مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی اور لکھا انہیں خصوصی طور پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
