سابق وزیر اعظم عمران خان کی دوسری اہلیہ ریحام خان نے شادی کرلی ہے۔
ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔
ریحام خان کی جانب سے ٹوئٹر پر شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کا تعارف کروایا گیا، ریحام نے بلال کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بالآخر میں نے ایک ایسا شخص تلاش کرلیا جس پر میں بھروسہ کرسکتی ہوں۔
Finally found a man who I can trust @MirzaBilal__ pic.twitter.com/nx7pnXZpO6
Advertisement— Reham Khan (@RehamKhan1) December 23, 2022
ریحام کے شوہر مرزا بلال بیگ امریکی شہر سیٹل میں رہائش پذیر ہیں۔
اگر بات کریں ریحام خان کے تیسرے شوہر کی تو مرزا بلال بیگ سوشل میڈیا پر اپنے تعارف میں خود کو ممیکری آرٹسٹ، طنز نگار، اداکار اور ماڈل بتاتے ہیں جبکہ مرزا بلال بیگ ٹک ٹاکر بھی ہیں۔
Congratulations @RehamKhan1 https://t.co/kWabzitJzT
Advertisement— Mirza Bilal (@MirzaBilal__) December 23, 2022
مرزا بلال بیگ نے مختلف پاکستانی نجی چینل کے پیروڈی شوز اور اشتہارات میں بھی کام کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہاتھ میں تیسری شادی کی لکیر ہے؛ ریحام خان
واضح رہے کہ ریحام کی مرزا بلال سے یہ تیسری شادی ہے اس سے قبل ان کی دو شادیاں طلاق پر ختم ہوچکی ہیں۔
انہوں نے پہلی شادی 90 کی دہائی میں اعجاز رحمان سے کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی، ان کے پہلی شادی سے 1 بیٹا اور 2 بیٹیاں ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔
ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی، مگر 10 ماہ بعد اکتوبر 2015 میں ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
