Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاکر عائشہ سے شادی کے خواہشمند بھارتی اداکار کا پاکستانی ویزہ مسترد

Now Reading:

ٹک ٹاکر عائشہ سے شادی کے خواہشمند بھارتی اداکار کا پاکستانی ویزہ مسترد
عائشہ

ٹک ٹاکر عائشہ سے شادی کے خواہشمند بھارتی اداکار کا پاکستانی ویزہ مسترد

’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘ پر ڈانس کرکے مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ سے شادی کے خواہشمند بھارتی اداکار فیضان انصاری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ان کا ویزا مسترد کردیا۔

اداکار فیضان انصاری نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ میں بہت پریشان ہوں کیونکہ بدقسمتی سے پاکستان نے میرا ویزا مسترد کردیا ہے تاکہ میں وہاں نہ آسکوں اور عائشہ سے نکاح نہ کرسکوں۔

انہوں نے کہا کہ میں رُکنے والوں میں سے نہیں ہوں اور میں کسی بھی حالت میں عائشہ کو حاصل کرکے رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر لڑکی نے ڈانس کیوں کیا؟

اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے جب عائشہ کی وائرل ویڈیو پہلی بار دیکھی تو مجھے لگا کہ میری زندگی میں بس اب یہی ہیں اور انہیں مجھے کسی بھی حالت میں حاصل کرنا ہے۔

Advertisement

فیضان انصاری نے کہا کہ اس کے لیے میں نے پورا منصوبہ بھی بنالیا اور عائشہ کو 15 لاکھ حقِ مہر دینے کا بھی اعلان کیا ہے، جس پر مجھے تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ عائشہ نے تو کچھ دنوں میں خود کروڑوں روپے کمالیے ہیں تو اس حساب سے 15 لاکھ روپے کم ہیں۔

انہوں نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں حق مہر 25 لاکھ روپے بھی دے سکتا ہوں مجھے پیسوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، مجھے عائشہ کسی بھی حال میں چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ والی لڑکی کی ایک اور ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ میرا دل یہ پکارے آجا سے وائرل ہونے والی پاکستانی ٹک ٹاکر عائشہ کے ڈانس کی اب تک سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔

اس ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نئے ٹرینڈ کا آغاز ہوگیا جس میں متعدد افراد اپنی ویڈیوز پوسٹ کررہے ہیں۔

بھارت سے بھی اس ٹرینڈ پر متعدد ویڈیوز سامنے آئی ہیں، حتیٰ کہ اداکارہ کترینہ کیف اور مادھوری ڈکشٹ کو بھی اس وائرل ٹرینڈ کا حصہ بنتے دیکھا گیا۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر