Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجھے شوٹنگ کے دوران کبھی کسی نے ہراساں نہیں کیا، درفشاں سلیم

Now Reading:

مجھے شوٹنگ کے دوران کبھی کسی نے ہراساں نہیں کیا، درفشاں سلیم
درفشاں سلیم

مجھے شوٹنگ کے دوران کبھی کسی نے ہراساں نہیں کیا، درفشاں سلیم

پاکستان شو بز انڈسٹری کی نامور اداکارہ درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ مجھے شوٹنگ کے دوران کبھی کسی نے ہراساں نہیں کیا۔

اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں ایک وقت میں ایک ہی ڈرامے میں کام کرتی ہوں، میرے ڈراموں کے اسکرپٹ امی پڑھتی ہیں،اور ڈرامے کیسی تیری خود غرضی کا اسکرپٹ میری امی تک نہیں پہنچا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں شروع سے ہی اداکاری کرنا چاہتی تھی لیکن گھر والوں کی جانب سے کہا گیا کہ پہلے تعلیم مکمل کرو، تو میں نے ایل ایل بی کیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ درفشاں سلیم کی وائرل ’سیلفیز‘ پر مداحوں کا ملا جلا ردِ عمل

درفشاں سلیم نے بتایا کہ میں نے ایسے خاندان میں پرورش پائی جہاں ٹی وی دیکھنے اور موبائل فون کے استعال کے حوالے سے سختیاں تھیں، میرے پاس اے لیول تک فون بھی نہیں تھا۔

شوبز میں ہراسانی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرے والدین نہیں چاہتے تھے کہ میں شوبز انڈسٹری میں آؤں کیونکہ ان کے ذہنوں میں یہ بات تھی کہ یہاں خواتین کے ساتھ ہراسانی ہوتی ہے، میں ایمانداری سے کہتی ہوں کہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران میں نے کبھی شوٹنگ کے دوران ہراسانی محسوس نہیں کی۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کجھے کسی نے ہراساں نہیں کیا ، یہ میرا تجربہ ہے، ہوسکتا ہے ایسا اس لیے ہوا ہو کہ میں نے بڑے پروڈکشن ہاؤسز اور فنکاروں کے ساتھ کام کیا، جنہوں نے میرا خیال رکھا۔

Advertisement

درفشاں سلیم نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے حالیہ چند برسوں کے دوران شوبز انڈسٹری میں بڑی تبدیلی آئی ہے، یہ خواتین کے لیے محفوظ جگہ بنی ہے کیونکہ میشا شفیع جیسے لوگوں نے اس پر آواز بلند کی ہے، اب ہر شخص ڈرتا ہے، انہیں اپنی حد کا پتہ چل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے بہت سی باتیں سنی ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ حالات اب پہلے سے کافی بہتر ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ درفشاں سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر