
مالی مشکلات کی وجہ سےمعروف بھارتی اداکار موت کی تمنا کرنے لگا
مالی مشکلات کی وجہ سےمعروف بھارتی اداکار ایشور ٹھاکر موت کی تمنا کرنے لگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشور ٹھاکر کا کہنا ہے کہ گردوں کی بیماری کے باعث انہیں یورین پاس کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔
اداکار نے کہاکہ عالمی وبا کورونا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ کسی اچھے ڈاکٹر سے اپنا علاج کراسکیں۔
معاشی تنگ دستی کا شکار بھارتی اداکار ایشور ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ایسی زندگی سے مرنا بہتر ہے تاہم وہ ایسے حالات میں اپنی ماں اور بھائی کو تنہا چھوڑ کر نہیں جانا چاہتے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ نے فلم کے سیٹ پر خودکشی کرلی
بھارتی ٹی وی شو ایف آئی آر اور مے آئی کم ان میڈم سے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی اداکا ر ایشور ٹھاکر کا کہنا ہے کے غربت کے باعث ان کے پاس ڈائپر خریدنے کے پیسے نہیں اس کی جگہ اخبار استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News