Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

Now Reading:

بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

بالی ووڈ میں بھائی جان کے نام سے مشہور سپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کس طرح شہرت اور کامیابی حاصل ہوئی۔

سلمان خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کے کیرئیر کی ابتداء سے ہی انہیں شہرت حاصل ہوگئی تھی مگر ان کے شہرت یافتہ اور کامیاب ساتھی اداکاروں کو بےحد آسانی سے فلموں سے نکالا جارہا تھا اور ان کی جگہ کسی اور ہیرو کو سائن کیا جارہا تھا۔

سلمان خان نے بتایا کہ یہ دیکھ کر احساس ہوا کہ انہیں ہر فلم میں بہترین اداکاری کرنا ہوگی ورنہ ان کی کامیابی بھی مستقل نہیں رہے گی۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ بس تب سے ہی میں نے سخت محنت شروع کر دی اور آج تک اپنی ہر فلم کیلئے سخت محنت کرتا ہوں۔

سلمان خان کے مطابق کامیابی کا ‘فنڈا’ یہ ہے کہ اگر کوئی کامیاب نہیں ہوتا تو اسے محنت کرنے کی ضرورت ہے اور اگر کوئی کامیاب ہوتا ہے تو اسے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ فالوورز سمیت فروخت کے لیے پیش

اداکار کا کہنا تھا کہ کامیابی کا راز یہ ہے کہ سخت محنت کا سلسلہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھی رُکنا نہیں چاہیے۔

اداکار نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت مانتے ہیں ایک وقت تھا کہ ان کی سب سے بڑی خواہش 10 لاکھ روپے کمانا تھی اور آج وہ اس سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ  سلمان خان نے اپنی اداکاری کا آغاز 1988 کی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے کیا تھا اس فلم میں انہوں نے سپورٹنگ رول ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ سلمان خان جلد اپنی ایکشن کامیڈی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے، فلم 21 اپریل 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر