
شائستہ لودھی کا عدنان صدیقی کو سرپرائز؛ ویڈیو وائرل
پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے اداکار عدنان صدیقی کو سرپرائز دیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے انسدادِ منشیات فورس کے زیرِ اہتمام منشیات نذرِ آتش کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے اداکار عدنان صدیقی کی بدنامِ زمانہ سیلفی کی نقل کرتے ہوئے جلتی ہوئی منشیات کے سامنے ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے عدنان صدیقی کے نام کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ شائستہ لودھی کا اپنے خاوند کے ساتھ خوبصورت ڈانس
ویڈیو میں ڈاکٹر شائستہ لودھی کو یہ کہتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے کہ ’یہ عدنان صدیقی کے لیے، یہ آپ کے نام دوست، کچھ یاد آیا؟‘۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں بھی مذکورہ ویڈیو کو عدنان صدیقی کے نام کیا اور ساتھ ہی ’سے نو ٹو ڈرگس‘ اور ’ڈرگ فری پاکستان‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
دوسری جانب اداکار عدنان صدیقی نے اس ویڈیو کو خوب انجوائے کیا اور کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ مداح نے میری وجہ سے خودکشی کی کوشش کی تھی، شائستہ لودھی
واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں عدنان صدیقی نے انسدادِ منشیات فورس کی تقریب میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے منشیات کو نذرِ آتش کیے جانے کے موقع پر جلتی ہوئی منشیات کے ساتھ سیلفی لی تھی۔
اس سے قبل میزبان شائستہ لودھی نے برائیڈل فیسٹیو کلیکشن 2022 میں ریمپ والک کی تھی جہاں لوگ ان کی خوبصورتی کے دیوانے ہوگئے تھے۔
اداکارہ شائستہ لودھی نے ریمپ پر اپنی گھڑی کا شاندار مظاہرہ کیا،آپ لوگ یقین نہیں کریں گے کہ ان کی گھڑی اس خوبصورت لباس سے کہیں زیادہ مہنگی تھی جو انہوں نے زیب تن کیا ہوا تھا۔
اس گھڑی کی قیمت 18 ہزار 950 امریکی ڈالر تھی جو کہ پاکستانی 40 لاکھ روپے تھی۔
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے اسے فضول خرچی قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News