
پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ہیرو شان شاہد نے کہا ہے کہ میرے لیے سب سے اہم میرا وطن پاکستان ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار شان شاہد کا کہنا تھا جو بھی ملک کے لیے بہتر ہو وہ نیا وزیر اعظم بنے، میرے لیے سب سے اہم پاکستان ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جتنی بھی ہوں، پاکستان کا جھنڈا ایک ہونا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں شان نے کہا کہ فلم کے اداکار کو ٹی وی گیم شو نہیں کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے صحافیوں پر میرا بڑا مان ہے، میں خود کو صحافی برادری کا حصہ سمجھتا ہوں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکار شان شاہد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 75 برسوں میں پاکستان کو صرف سیاست کی فلم دکھائی گئی، انٹرٹیمنٹ پر کسی حکومت نے توجہ نہیں دی۔
ان کا کہنا تھا کہ درجنوں ہیروئنوں کے ساتھ فلموں میں بطورِ ہیرو کام کیا، اداکارہ صائمہ کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
شان نے فیملی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میری چار بیٹیاں ہیں، اگر وہ شوبز میں کام کرنا چاہیں تو میں ان کو سپورٹ کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News