
ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے مداحوں کے پوچھے گئے سوالات کا جواب بالی وڈ کنگ نے دیا۔ ٹوئٹر پر AskSRK# کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے حوالے سے جہاں انتہا پسند ہندو اس فلم کو بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرتے دیکھائی دے رہے ہیں وہیں بالی وڈ کنگ نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے AskSRK# کے ہیش ٹیگ سے سوالات پوچھنے کا موقع دیا۔
ایسے میں ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان سے مختلف سوالات پوچھے۔
ایک مداح نے پوچھا کہ آپ کو سلمان خان کی سب سے اچھی فلم کون سی لگتی ہے ؟ جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا بجرنگی بھائی جان
Bajrangi Bhaijaan https://t.co/NxL2Mugt7H
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) December 17, 2022
ایک صارف نے لکھا کہ شادی طے ہوگئی ہے 26 جنوری کو ۔۔۔ کیا کروں؟؟
شاہ رخ خان نے جواب دیا : شادی کرلے ، ہنی مون کی چھٹی میں فلم دیکھ لینا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کیلئے بڑی پریشانی، بڑی مشکل میں پھنس گئے
Shaadi kar le…honeymoon ki holidays mein film dekh lena https://t.co/IWsW5NgCWC
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) December 17, 2022
ایک صارف نے لکھا کہ جان کے ساتھ کام کرکے کیسا لگا ؟؟
شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ جان ابراہم بہت اچھا اور رحم دل ہے ۔ ایکشن سین کے دوران وہ واقعی یہ خیال رکھتا ہے کہ میں زخمی نہ ہوجاوں۔ جان کو بہت عرصے سے جانتا ہوں اور اسکے ساتھ کام کرکے اچھا لگا ۔
John is too sweet and kind. During action scenes he was really taking care that I don’t get hurt….known him for a long time and was lovely working with him. https://t.co/25tzyxgG9a
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) December 17, 2022
ایک صارف نے لکھا کہ آپ کے گھر میں سب سے زیادہ شریر بچہ کون ہے ۔؟؟
شاہ رخ خان نے لکھا میرے خیال سے میں خود۔
I think it’s me…. https://t.co/FfwuCz9Z9C
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) December 17, 2022
ایک صارف نے لکھا کہ سر آپ اپنی آپ بیتی کب لکھیں گے ؟؟
شاہ رخ نے جواب میں لکھا کہ جب میری زندگی مکمل ہوگی ، بہت سال ہے ابھی
When I complete my life….many years to go https://t.co/FUCURioOqB
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) December 17, 2022
ایک صارف نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ سر ایک سیلفی پوسٹ کر دیں جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ ابھی نہیں سر کے بال کھڑے ہوئے ہیں۔
Not right now hair is standing!!!! https://t.co/BYr7EqB3Wl
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) December 17, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News