بنگلادیش اور روہنگیا مہاجرین کیخلاف تقریر پر بھارتی سیاستدان و اداکار پریش راول پر پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گجرات میں حکمران جماعت بی جے پی کی انتخابی مہم کے دوران پریش راول نے کہا تھا کہ یہاں کے لوگ مہنگائی برداشت کرلیں گے لیکن اپنے پڑوس میں بنگالیوں اور روہنگیا کے لوگوں کو نہیں۔
اس بیان کے بعد ان کے خلاف بہت سخت ردِ عمل دیکھنے میں آیا تھا جس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اداکار پریش راول نے معافی مانگلی تھی اور اپنے بیان کی وضاحت بھی پیش کردی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ممبر پارلیمنٹ اور سی پی آئی (ایم) لیڈر محمد سلیم نے اداکار پریش راول کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
رپورٹ کے مطابق محمد سلیم نے کولکتہ پولیس کو شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ ان کی شکایت کو ایف آئی آر کے طور پر تسلیم کیا جائے اور اداکار کے خلاف فوری مقدمہ چلائیں کیونکہ ان کی تقریر بنگالیوں کے خلاف نفرت آمیز رائے قائم کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بنگالیوں کی ایک بڑی تعداد ریاست کی حدود سے باہر رہتی ہے، خدشہ ہے کہ پریش راول کے اس بیانیے کے بعد انہیں متعصبانہ رویے کا نشانہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پریش راول پر تعزیرات ہند کے تحت دشمنی کو فروغ دینے، توہین کرنے، عوامی فساد برپا کرنے سمیت مختلف دفعات لگاتے ہوئے فردِ جرم عائد کی جائے۔
دوسری جانب مغربی بنگال کے حکمران ترنمول کانگریس کا شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پریش راول کے تبصروں نے مغربی بنگال میں ایک طوفان برپا کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اداکار نے اپنے بیان پر معافی مانگ کر اس کی وضاحت دینے کی کوشش کی لیکن انہوں نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے تنازعے کو مزید بڑھا دیا کہ جب اس نے لفظ ’بنگالی‘ استعمال کیا تو اس کا مطلب ’غیر قانونی بنگلہ دیشی اور روہنگیا‘ تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
