Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان کیلئے نئی پریشانی، بڑی مشکل میں پھنس گئے

Now Reading:

شاہ رخ خان کیلئے نئی پریشانی، بڑی مشکل میں پھنس گئے
شاہ رخ خان

بھارت کے معروف اداکار  شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کے خلاف ہندو انتہا پسند نے ایف آئی آر درج کرادی۔

 حال ہی میں بھارتی ریاست بہار کے علاقے مظفر پور کی عدالت میں ایڈووکیٹ سدھیر اوجھا نامی شخص نے ایف آئی آر درج کروائی ہے جس میں شاہ رخ خان سمیت 8 فلمی شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے۔

   ایڈووکیٹ سدھیر اوجھا کا موقف ہے کہ فلم پٹھان کا گانا ‘بے شرم رنگ’ نے فحاشی پھیلانے کے ساتھ ساتھ ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

مزید پڑھیں: فلم ’پٹھان‘  کیلئے شاہ رخ خان نے کتنے سال سخت ورزش کی؟

انہوں نے کہا کہ اس فلم کے ٹریلر کو یو ٹیوب اور دیگر چینلز کے ذریعے ریلیز کیا گیا۔

Advertisement

  ایڈووکیٹ سدھیر اوجھا نے فلم پٹھان پر پابندی عائد کرنے اور فلم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

بہار کی مقامی عدالت نے شکایت کنندہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے اور کیس کی سماعت 3 جنوری کو کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں جان ابراہم کس نئے لُک میں نظر آئینگے؟ ٹیزر جاری

دوسری جانب بھارتی شہر کلکتہ میں ایک فلم فیسٹیول کے دوران خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں سے ہم لوگ یہاں پر نہیں آئے ہیں، آپ لوگوں سے مخاطب نہیں ہوپائے ہیں، آپ لوگوں سے مل نہیں پائے ہیں لیکن اب دنیا نارمل ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب خوش ہیں ، میں سب سے زیادہ خوش ہوں اور یہ بات بتانے میں مجھے کوئی دقت نہیں ہے کہ دنیا  کچھ بھی کرلے ، میں  اور آپ لوگ اور جتنے بھی مثبت لوگ ہیں سب کے سب ’زندہ‘ ہیں۔

فلم پٹھان میں شاہ رخ کے ہمراہ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون اور  اداکار جان ابراہم بھی مرکزی کردار  میں نظر آئیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  فلم پٹھان  کو شوٹنگ کے آغاز سے ہی ہندو شدت پسندوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر