
سشانت سنگھ سے متعلق نیا ہنگامہ خیز انکشاف؛ پوسٹ مارٹم کرنے والا سامنے آگیا
بالی ووڈ کے نامور اداکارر سشانت سنگھ کی موت سے متعلق نیا ہنگامہ خیز انکشاف سامنے آگیا۔
اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی ڈیڈ باڈی کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے 2 سال بعد دعویٰ کیا ہے کہ اداکار نے خودکشی نہیں کی بلکہ ان کا قتل کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر روپ کمار نے حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ سشانت سنگھ کے جسم اور گردن پر کئی نشانات تھے ۔میں نے اپنے سینئرز کو مطلع کیا کہ سشانت کی خودکشی نہیں بلکہ قتل کا معاملہ لگتا ہے جس پر میرے سینئرز نے مجھے کہا کہ آپ نے بس قانون کے مطابق کام کرنا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سوشانت سنگھ کی برسی پر ریا چکروتی کا محبت بھرا پیغام توجہ کا مرکز بن گیا
ڈاکٹر روپ کمار کے مطابق انہیں کہا گیا کہ جلد سے جلد لاش کی تصویریں کھینچ کر ڈیڈ باڈی پولیس کو دے دیں، اس لئے ہمیں رات کو ہی پوسٹ مارٹم کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو باندرہ میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے جبکہ اداکارہ ریا چکرورتی پر سشانت سنگھ کو خود کشی پر اکسانے اور ان کی املاک کا غلط استعمال کرنے کا الزام تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News