
ٹک ٹاکر عائشہ کو شو میں کیوں بلایا تھا؟ ندا یاسر نے بالآخر وجہ بتا دی
حال ہی میں بھارتی گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر رقص کرکے رات و رات وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ کو نامور میزبان ندایاسر نے اپنے مارننگ شو میں کیوں بلایا تھا؟ بالآخر انہوں نے خود ہی اس کی وجہ بتا دی۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ندا یاسر نے خاموشی توڑتے ہوئے کہاکہ وائرل سینسیشن عائشہ کو اپنے شو میں بلانے پر اُن پر کافی تنقید ہوئی تھی، وہ پڑھے لکھے لوگوں کو بھی بلاتی ہیں مگر وہ شو کوئی نہیں دیکھتا، ایسے بہت لوگوں کو بلاتی ہوں جو وائرل نہیں ہوتے، اُن پر ریٹنگ بھی نہیں آتی جو وائرل لڑکیوں کو بلانے پر ریٹنگ آتی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
نامور مارننگ شو ہوسٹ نے کہاکہ میں نے ایک شو میں 8، 8 باصلاحیت اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والوں کو مدعو کیا ہے مگر اُن شوز کو کوئی دیکھتا ہی نہیں ہے، ٹی وی وہی دکھاتا ہے جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ میرا دل یہ پکارے آجا کا سحر اداکارہ صبا فیصل پر بھی طاری ہوگیا؛ ڈانس ویڈیو وائرل
ندا یاسر نے مزید کہاکہ سوشل میڈیا پر دن بہ دن وائرل ہوتی سیاسی شخصیت اختر لاوا سے متعلق کہا کہ اب لوگوں کی ڈیمانڈ ہے کہ اختر لاوا کو بُلائیں، وہ اختر لاوا کو جانتی تک نہیں ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ شو میں زہرہ اور پاوری گرل دونوں کو بلایا تھا لیکن آج زہرہ کو کون جانتا ہے؟ میرا قصور نہیں، لوگوں کا قصور ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ربیکا خان بھی خود کو میرا دل یہ پکارے آجا گانے پر ڈانس کرنے سے نہ روک سکیں
انہوں نے کہاکہ اگرساس بہو والے ڈرامے ریٹنگ لارہے ہیں تو چینل ایسے ڈرامے بنا رہاہے کیونکہ لوگ دیکھتے ہیں، چینل وہی کرے گا جو لوگ دیکھیں گے ، اگر پڑھے لکھے لوگوں کو شو پر لاتی ہوں تو پھر دیکھتے کیوں نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News