بھارت میں ملیالم فلم انڈسٹری اور ٹی وی کے معروف اداکار کوچو پریمن 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوچو پریمن سانس کی بیماری میں مبتلا تھے جس کے باعث وہ مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

اداکار کوچو پریمن کا اصلی نام کے ایس پریم کمار تھا۔
انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ آرٹسٹ کے طور پر کیا بعد ازاں اپنی بہترین اداکاری سے انہوں نے 1996 میں فلم ‘دلی والا راجکمارن’ سے فلمی انڈسٹری میں قدم رکھا۔
کوچو پریمن نے 250 فلموں میں اداکاری کے جوہر دِکھائے جبکہ انہوں نے اپنی کامیڈی سے بھی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
