Advertisement
Advertisement
Advertisement

اکشے اور اجے دیوگن نے مجھے کافی انسپائر کیا؛ سنیل شیٹی

Now Reading:

اکشے اور اجے دیوگن نے مجھے کافی انسپائر کیا؛ سنیل شیٹی

بھارت کے معروف اداکار سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ اکشے اور اجے دیوگن نے مجھے کافی انسپائر کیا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے سینئر اور معروف اداکار سنیل شیٹی سے انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ کیا آپ اکشے کی کامیابی کو دیکھ کر خود کو غیر محفوظ نہیں سمجھتے؟

جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسی چیزوں کو میں دل پر نہیں لیتا، میری اپنی ایک دنیا ہے جو بہت خوبصورت ہے، میں ان لوگوں میں سے ہوں جو ہمیشہ اور ہر حال میں خوش اور مطمئن رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں غیر محفوظ نہیں، اکشے اور اجے دیوگن نے مجھے کافی انسپائر کیا، ایسا صرف موویز میں نہیں بلکہ فوکس رہنے پر بھی متاثر کیا اور یقیناً زیادہ توجہ دینے سے آپ کچھ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

   سنیل شیٹی نے کہا کہ غالباً میں اپنے کام کے حوالے سے زیادہ فوکس نہیں تھا اور اسکرپٹس پر زیادہ توجہ نہیں دیتا یا پھر میرا یقین یہ ہے کہ میں زندگی سے بڑھ کر ہوں، جو بہر حال غلط ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سنیل شیٹی اور اکشے کمار نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز ایک ساتھ کیا تھا اور اب تک دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

لیکن دونوں کے کیریئر گراف ایک جیسے نہیں ہیں کیونکہ اکشے اس سفر میں سنیل شیٹی سے کافی آگے نکل گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر