بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ چل بسیں
بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ رجیتا کوچھر چل بسیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل کا مشہور ترین ڈرامہ ’کہانی گھر گھر کی‘ کی سینئر اداکارہ رجیتا کوچھر کا انتقال 23 دسمبر کو ممبئی میں ہوا، وہ طبیعت خرابی کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔
ان کی بھانجی نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ نے فلم کے سیٹ پر خودکشی کرلی
رپورٹس کے مطابق رجیتا کوچھر کا شوگر لیول شوٹ کر گیا تھا جس کے باعث انہیں دل کا دورہ پڑا، اس کے علاوہ ان کے گردوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا، کچھ دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد اداکارہ کی موت واقع ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
