
بھارت کے معروف اداکار وکی کوشل نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کی وجہ بتادی ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں اپنی انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد قدم رکھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ’میں اور میرا بھائی سنی کوشل اسٹیج پرفارمر تھے اور ہمیشہ فنکشنز کے دوران اسٹیج پر پرفارم کرتے تھےلیکن میں نے کبھی اداکاری کو بطور پیشہ اختیار کرنے کے بارے میں نہیں سوچا تھا، میرا ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کا ارادہ تھا‘۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
وکی کوشل نے کہا کہ’جب مجھے اپنی انجینئرنگ کی ڈگری کے دوسرے سال کے دوران ایک کمپنی میں لے جایا گیا اور میں نے دیکھا کہ مجھ سےانجینئرنگ کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد یہ کام کرنے کی توقع کی جا رہی ہے تو میں نے سوچا کہ میں زندگی بھر یہ کام نہیں کر سکوں گا‘۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکار نے کہا کہ’ڈگری مکمل کرنے کے بعد مجھے ایک آئی ٹی کمپنی سے نوکری کی پیشکش بھی ہوئی تھی لیکن مجھے لگا کہ میں اپنی زندگی کمپیوٹر پر نہیں گزار سکتا اور پھر میں نے اداکاری کو بطور پیشہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News