Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف اداکارہ کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا؛ مداح افسردہ

Now Reading:

معروف اداکارہ کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا؛ مداح افسردہ

جھارکنڈ سے تعلق رکھنے والی معروف بھارتی اداکارہ ریا کماری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویسٹ بنگال کے ضلع ہاوڑہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں جھارکنڈ کی اداکارہ ریا کماری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ریا کماری اپنی دو سالہ بیٹی اور شوہر پراکاش کمار کے ہمراہ نیشنل ہائی وے سے کلکتہ جارہی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے دوران سفر انہوں نے صبح چھ بجے کے قریب مہیش ریکھا کے علاقے میں تھوڑی دیر رکنے کا فیصلہ کیا جس دوران تین افراد نے ان پر لوٹنے کے لیے حملہ کردیا۔

اسی دوران ریا کماری نے اپنے شوہر کو بچانے کی کوشش کی تو ملزمان نے ان پر فائر کردیا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی ہے۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریا کماری کے شوہر اور فلم پروڈیوسر پراکاش کمار نے انہیں بچانے کی بہت کوشش کی لیکن کئی دور تک بھی کوئی مدد نہ مل سکی۔

بعد ازاں کچھ لوگ نظر آئے جو انہیں قریبی اسپتال ایس سی سی میڈیکل لے گئے جہاں پہنچنے سے قبل ہی ریا کماری اپنی جان کی بازی ہار بیٹھی تھیں۔

اس پورے معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ ’واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ فرانزک کے لیے گاڑی کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے‘۔

پولیس نے بتایا کہ ریا کماری کے شوہر سے بھی سوال و جواب کیے جارہے ہیں جب کہ جن لوگوں نے اسپتال پہنچانے میں ان کی مدد کی انہیں بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر