Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان مداحوں سے ہمیشہ صرف 15 منٹ بات ہی کیوں کرتے ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

شاہ رخ خان مداحوں سے ہمیشہ صرف 15 منٹ بات ہی کیوں کرتے ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی
شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کی ایئرپورٹ پر انوکھے انداز میں چیکنگ کراتے ویڈیو وائرل

بھارت کے معروف اداکار  شاہ رخ خان  نے مداحوں سے ہمیشہ صرف 15 منٹ ہی بات کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ گفتگو کرنے کے لیے 15 منٹ کا ایک سیشن رکھا۔

 سیشن میں مداحوں نے ان سے اپنی پسند کے سوالات کیے جن کے شاہ رخ خان نے دلچسپ انداز میں جوابات دیے۔

مزید پڑھیں: فلم ’پٹھان‘  کیلئے شاہ رخ خان نے کتنے سال سخت ورزش کی؟

   ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ اپنے مداحوں سے ہمیشہ صرف 15 منٹ ہی کیوں بات کرتے ہیں؟

جس کے جواب میں اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ’کیونکہ سب کو مشہور ہونے کے لیے 15 منٹ کی ضرورت ہوتی ہے‘۔

اس سے قبل بھارتی شہر کلکتہ میں ایک فلم فیسٹیول کے دوران خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں سے ہم لوگ یہاں پر نہیں آئے ہیں، آپ لوگوں سے مخاطب نہیں ہوپائے ہیں، آپ لوگوں سے مل نہیں پائے ہیں لیکن اب دنیا نارمل ہوگئی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں:  شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں جان ابراہم کس نئے لُک میں نظر آئینگے؟ ٹیزر جاری

  ان کا کہنا تھا کہ ہم سب خوش ہیں ، میں سب سے زیادہ خوش ہوں اور یہ بات بتانے میں مجھے کوئی دقت نہیں ہے کہ دنیا  کچھ بھی کرلے ، میں  اور آپ لوگ اور جتنے بھی مثبت لوگ ہیں سب کے سب ’زندہ‘ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر