
پربھاس نے شادی کیلئے انوکھی شرط رکھ دی؟
بھارت کے تلگو سینما کے معروف اداکار پربھاس نے شادی کیلئے انوکھی شرط رکھ دی ہے۔
حال ہی میں اداکار نے دریں اثنا نمندری بالاکرشنن کے او ٹی ٹی ٹاک شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ کب شادی کریں گے؟
جس کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے بعد شادی کرونگا اور پھر ایک زوردار قہقہ لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار نواز الدین صدیقی کا سلمان خان سے متعلق اہم انکشاف
واضح رہے کہ فلم ’ادیپورش‘ کی پروموشن کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ کیرتی سنون اور اداکار پربھاس کی ہم مزاجی اور قربت پر پرستاروں کی جانب سے چہ مگوئیاں ہونے لگیں اور دونوں میں رومانی تعلق پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
یہ معاملہ دونوں کے پرستاروں میں اس وقت مزید واضح ہوا جب اداکار ورون دھاون نے ایک شو کے دوران اس تعلق کو معنی خیز قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنا جیون ساتھی چُن لیا؛ اداکارہ کا نام سامنے آگیا
تاہم بعد میں کیرتی سنون نے اس کی تردید کرتے ہوئے اسے صرف افواہیں قرار دیا لیکن مداح اداکار پربھاس کی جانب سے بھی اس تعلق سے متعلق معاملات کو جاننے کے لیے بےتاب رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News