
بالی وڈ کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ کی آواز میں پیزا آرڈر کرنے والی لڑکی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بھارتی لڑکی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں اسے گلوکارہ نیہا کے انداز میں پیزا آرڈر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کے مختلف گانوں کے بول کی مدد سے پیزا کا آرڈر دے رہی ہے۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں لڑکی کو گلوکارہ نیہا ککڑ کی آواز میں گانا گا کرآرڈردینا مہنگا پڑ گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب آرڈر لینے والا لڑکی کا نام پوچھتا تو وہ جواب میں جھوٹ بتاتی کے وہ انڈیا کی مشہور گلوکارہ نیہا بات کررہی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں لڑکی کو گلوکارہ نیہا بننے پر تنقید کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے لڑکی پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
ایک صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بُری اداکاری۔
جبکہ ایک صارف نے مشورہ دیا کہ کسی اور کی اداکاری نہ کریں بلکہ اپنی شناخت بنائے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پراکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین کبھی سراہاتے تو کبھی تنقید کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News