Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے 22 برس بیت گئے

Now Reading:

ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے 22 برس بیت گئے

سُروں کی ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو دنیائے فانی سے رخصت ہوئے 22 برس بیت گئے لیکن ان کی سریلی آواز آج بھی ان کے گیت سننے والوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔

بابا بلھے شاہؒ کی نگری قصور میں آنکھ کھولنے والی اللہ وسائی نے بڑے ہو کر نور جہاں کے نام سے شہرت پائی، اداکاری ہو یا گلوکاری نورجہاں کا انداز شاندار، منفرد اور ہر دیکھنے والے کی پسند کا حصہ رہا۔

نورجہاں نے سدابہار آواز کے ساتھ بچپن میں ہی گلوکاری اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور 74 سالہ زندگی میں مختلف زبانوں میں تقریباً 20 ہزار سے زائد گیتوں کو اپنی آواز سے یادگار بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: مصورہ نے ملکہ ترنم نور جہاں کی شخصیت کو رنگوں میں ڈھال دیا

ملکہ ترنم نور جہاں نے اردو، پنجابی، فارسی، بنگالی، پشتو، سندھی اور ہندی میں گیت گائے اور ہر طرف دھوم مچا دی، پاک بھارت جنگ کے دنوں میں انہوں نے اپنے نغموں سے عوام اور فوجی جوانوں کا خون گرمائے رکھا۔

Advertisement

شہرہ آفاق گلوکارہ نے تقریباً 40 فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے، کئی قومی و بین الاقوامی ایوارڈز بھی اپنے نام کئے۔

موسیقی کی دنیا میں بہترین کارکردگی پر حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشان امتیاز عطا کیا، ملکہ ترنم نور جہاں 23 دسمبر 2000 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر