
ارباز خان کی سابقہ اہلیہ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنے شو میں شادی اور طلاق کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں اپنے شو ’موونگ ان ود ملائیکہ‘ میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا۔
بالی ووڈ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ارباز سے ان کا رشتہ کیسے ختم ہوا اور ان کی طلاق کیوں ہوئی؟
اداکارہ نے بتایا کہ ارباز سے صرف اس لیے شادی کی کیونکہ وہ اپنے گھر سے نکلنا چاہتی تھیں۔
ملائکہ نے اقرار کیا کہ ’میں وہی ہوں جس نے ارباز خان کوشادی کی آفر کی، انہوں نے بتایا کہ یہ کوئی نہیں جانتا۔ ارباز نے مجھے پرپوز نہیں کیا۔ میں نے دراصل اس سے کہا تھا کہ ’میں شادی کرنا چاہتی ہوں‘۔ کیا آپ تیار ہیں؟‘ وہ (ارباز) پیار سے پلٹا اور مجھ سے کہا، ’آپ دن اور جگہ کا انتخاب کریں۔‘
بھارتی اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’میں اس وقت بہت چھوٹی تھی، انہوں نے بتایا کہ میں زندگی میں مختلف چیزیں چاہتی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ دبنگ کی ریلیز تک ہمارے درمیان معاملات ٹھیک تھے لیکن اس کے بعد ہم بہت چڑچڑے ہو گئے اور الگ الگ ہونے لگے، ہم میں ہر بات پر بحث ہونے لگی جو ہماری زندگی کے لئے اچھا نہیں تھا۔
ملائکہ اروڑا نے 1998 میں اداکار ارباز خان سے شادی کی تھی ، جن سے ان کا ایک بیٹا ارہان ہے۔ جوڑے کی شادی کے 19 سال بعد 2017 میں طلاق ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News