Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو دو ٹوک پیغام

Now Reading:

شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو دو ٹوک پیغام

بالی ووڈ کنگ کے نام سے مشہور شاہ رخ خان نے ان کی نئی فلم ’پٹھان‘ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو دو ٹوک پیغام دے دیا۔

بھارتی شہر کلکتہ میں ایک فلم فیسٹیول کے دوران خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ کچھ دنوں سے ہم لوگ یہاں پر نہیں آئے ہیں، آپ لوگوں سے مخاطب نہیں ہوپائے ہیں، آپ لوگوں سے مل نہیں پائے ہیں لیکن اب دنیا نارمل ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: فلم ’پٹھان‘  کیلئے شاہ رخ خان نے کتنے سال سخت ورزش کی؟

انہوں نے کہا کہ ہم سب خوش ہیں ، میں سب سے زیادہ خوش ہوں اور یہ بات بتانے میں مجھے کوئی دقت نہیں ہے کہ دنیا  کچھ بھی کرلے ، میں  اور آپ لوگ اور جتنے بھی مثبت لوگ ہیں سب کے سب ’زندہ‘ ہیں۔

فلم پٹھان میں  شاہ رخ کے ہمراہ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون اور  اداکار جان ابراہم بھی مرکزی کردار  میں نظر آئیں گے۔

Advertisement

مزید پڑھیں:  شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں جان ابراہم کس نئے لُک میں نظر آئینگے؟ ٹیزر جاری

واضح رہے کہ  فلم پٹھان  کو شوٹنگ کے آغاز سے ہی ہندو شدت پسندوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر