پاکستان کے معروف اداکار یاسر نواز کا کہنا ہے کہ ان کا وزن اسکرین پر زیادہ دکھائی دیتا ہے اسی وجہ سے وہ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار یاسر نواز نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے وزن سے متعلق اہم انکشاف کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا وزن مناسب ہے لیکن اسکرین پر موٹا نظر آتا ہوں اسی وجہ سے اپنا وزن کم کرنا چاہتا ہوں، اور میرے نزدیک وزن کم کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ انسان تھوڑی بھوک چھوڑ کر کھانا کھائے۔
یاسر نواز نے کہا کہ جب میں اسکول جاتا تھا تو بہت پتلا تھا اور میرے والد مجھے پینٹ شرٹ نہیں پہننے دیتے تھے کیونکہ میں اس میں اور بھی زیادہ کمزور لگتا تھا۔
اداکار نے کہا کہ اس وقت میں وزن میں اضافے کیلئے ملائی، دودھ جلیبی اور انڈے وغیرہ کھایا کرتا تھا لیکن میرا وزن اس وقت بڑھا جب میں نے ورزش کرنا شروع کی۔
یاسر نواز نے کہا کہ جب میں نے ورزش کرنا شروع کی تو میری بھوک میں اضافہ ہوا جس کے بعد وزن بڑھنا شروع ہو گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب میں نے دوبارہ ورزش شروع کر دی ہے لیکن اس بار میں وزن کم کرنے کیلئے ورزش کر رہا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
