
معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کرگئیں
استاد رئیس خان(مرحوم) کی اہلیہ معروف گلوکارہ بلقیس خانم کراچی میں انتقال کرگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ بلقیس خانم کی نماز جنازہ کل بعد از مغربین امام بارگاہ خیر العمل میں ادا کی جائے گی اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بلقیس خانم کو وادی حسین میں سپرد خاک کیا جائے گا جبکہ بلقیس خانم کے سوگواران میں ان کے دو صاحبزادے شامل ہیں۔
وضح رہے کہ کراچی میں رہائش پذیر گلوکارہ بلقیس خانم نے ریڈیو، ٹی وی اور فلموںکے لئے یادگار گیت گائے۔
انہوں نے کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں، وہ تو خوشبو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا اورانوکھا لاڈلا جیسے بے شمار مقبول گیت گائے جبکہ بلقیس خانم کا شوبز حلقوں میں ایک بڑا نام تھا، ان کی گائیکی نئے آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے۔
بلقیس خانم نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے نانا استاد عنایت علی خان سے حاصل کی پھر بلقیس خانم نے بھی اپنا ایک مقام بنایا جبکہ ان کی گائیکی کا انداز منفرد اور دوسروں سے کافی الگ تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News