Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیٹ ونسلیٹ نے پانی کے اندر 7 منٹ تک سانس روک کر ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا

Now Reading:

کیٹ ونسلیٹ نے پانی کے اندر 7 منٹ تک سانس روک کر ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا

اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے پانی کے اندر 7 منٹ تک سانس روک کر اداکار ٹام کروز کا ریکارڈ  توڑ دیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں نئی آنے والی فلم اواتار سے متعلق ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم کے لیے تربیتی سیشن کے دوران میں نے پانی کے اندر 7 منٹ 15 سیکنڈ تک سانس روکنے کا حیرت انگیز کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

انٹرویو کے دوران کیٹ ونسلیٹ کی پانی کے اندر 7 منٹ 15 سیکنڈ تک سانس روکنے کی ویڈیو دکھائی گئی، جس میں سانس روکنے کی مشق کے بعد اداکارہ نے پوچھا کہ کیا میں مرگئی ہوں؟

 جب کیٹ ونسلیٹ کو علم ہوا کہ انہوں نے کتنی دیر تک سانس روکی تو وہ پرجوش ہوگئیں۔

میزبان نے پوچھا کہ ایسا کیسے کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ‘پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ ایسا کام نہیں جو آپ نہاتے ہوئے کرسکیں، یہ ایسا کام نہیں جو آپ کو خود کرنا چاہیے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں نے اس کے لیے 3 ہفتوں تک تربیت حاصل کی تھی اور اس عرصے میں ہر دن یہ سیکھا کہ کس طرح جسم میں آکسیجن تقسیم ہوتی ہے، یہ بہت تفصیلی اور غیرمعمولی عمل ہوتا ہے، میں نے اس میں مہارت حاصل کرلی’۔

Advertisement

انٹرویو کے دوران جب اداکارہ سے پوچھا کہ ٹام کروز کا 2015 کی فلم میں زیرآب 6 منٹ تک سانس روکنے کا ریکارڈ توڑ کر انہیں کیسا محسوس ہوتا ہے تو کیٹ ونسلیٹ نے کہا کہ ‘ایک خاتون کے طور پر مجھے کچھ نیا سیکھنے پر بہت اچھا محسوس ہوتا ہے’۔

واضح رہے کہ فلم اواتار کا دوسرا حصہ 16 دسمبر کو ریلیز ہوگا جس کی بیشتر کہانی سمندر پر مبنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کاسٹ نے اداکاری کے لیے فری ڈائیونگ کو سیکھا جبکہ سانس روکنے کی تربیت بھی حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر