
سعودی ایئر لائنز نے پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا قیمتی سامان گم کردیا۔
ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے سعودی عرب جانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ انہیں سعودی عرب آئے ہوئے تین دن ہوگئے ہیں لیکن سعودی ایئر لائنز تاحال ان کے سامان کا پتا نہیں چلا سکی۔
انہوں نے لکھا کہ دن میں متعدد مرتبہ معلومات لینے کے باوجود میرے سوٹ کیس کے متعلق مجھے کوئی اپڈیٹ نہیں دی گئی۔
Advertisement— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) December 9, 2022
ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے امید ہے اس ٹوئٹ کے ذریعے سعودی ائر لائنز والے مجھے جلد جواب دیں گے۔
انہوں نے یہ ٹوئٹ اس لیے کیا ہے تاکہ اس حوالے سے حکام کی توجہ حاصل کی جاسکے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھی ٹیگ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان ان دِنوں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں گزشتہ رات ان کی ملاقات ہریتک روشن سے بھی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News