
ثنا فخر کا خواتین کو شادی سے متعلق دلچسپ مشورہ
پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا فخر نے خواتین کو شادی سے متعلق دلچسپ مشورہ دے دیا۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شادی کی خواہش مند لڑکیوں کو دلچسپ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمسفر تلاش کرتے وقت ان باتوں کا خیال رکھیں۔
انہوں نے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ ’پیاری خواتین، کوئی بھی مرد قابل اعتبار نہیں ہوتا اس لیے امیر شخص کا انتخاب کرو، کیونکہ گجرانوالہ میں آنسو بہانے سے بہتر ہے کہ پیرس میں رولو۔
ثنا فخر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے بہترین بات قرار دے دیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس سے قبل ثنا فخر نے بول انٹرٹینمٹ کے کامیاب ترین پروگرام ’متھیرا شو‘ میں پہلی بار اپنی نجی زندگی اور طلاق پر کھل کر باتیں کی تھی۔
میزبان کی جانب سے اداکارہ کی نجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ثنا نے جواب دیا کہ جب تعلق ختم ہوجائے تو بات بھی ختم ہوجانی چاہیے لیکن میں صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ ہم نے ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزارا اور میرے دل میں ابھی بھی میرے سابق شوہر کے لیے عزت ہے اور اس نے بھی میرے فیصلے کی عزت کی تو اس لیے میں اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتی۔
اداکارہ متھیرا نے مہمان سے سوال پوچھا کہ اگر کوئی عورت انڈیپینڈنٹ نہیں ہے اور اس نے اپنے بچوں کو بھی پالنا ہے تو اسے کیا کرنا چاہیے؟
اداکارہ ثنا فخر نے جواب دیا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ انڈیپینڈنٹ نہیں ہیں، لیکن آپ درست ہیں تو یہی ایمانداری آپ کی سب سے بڑی طاقت ہے، کیوںکہ لڑائی کا انتخاب کوئی بھی نہیں کرنا چاہتا لیکن اگر کبھی لڑائی ہوجائے تو پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے اور ایسے میں کسی کا انتظار نہ کریں بلکہ اپنے لیے خود کھڑے ہوں اور اگر آپ نے یہ ہمت کرلی تو دنیا آپ کا ساتھ دے گی۔
شو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ جب میں پیدا ہوئی تھی تو والد میری پیدائش پر خوش نہیں تھے اور وہ میری پیدائش پر روئے تھے کیوںکہ انہیں لڑکا چاہیے تھا اور انہوں نے مجھے 7 دن تک گود میں بھی نہیں اٹھایا تھا۔
ثنا فخر کے مطابق میری ماں نے مجھے بتایا کہ ڈاکٹر نے کہا تھا اگر آپ کو یہ لڑکی نہیں چاہیے یہ مجھے دے دیں اور میں اس کو ڈاکٹر بناؤں گی لیکن جب میں نے انکار کیا تو ڈاکٹر نے میری ماں کو کہا کہ یہ تیرا بیٹا بن کر دکھائے گا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ جب میری پہلی فلم ریلیز ہوئی تھی تو میں نے اپنی پہلی تنخواہ اپنے ماں کے ہاتھ میں رکھی تھی اور میری ماں کے آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا فخر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں؟
یاد رہے کہ ثناء نے چند ہفتوں قبل اکتوبر میں بذریعہ انسٹا گرام اپنے مداحوں کو ایک مختصر نوٹ میں اپنی اور فخر کی طلاق سے متعلق خبر سے آگاہ کیا تھا۔
ثناء نے اسی نوٹ میں اپنے سابق شوہر فخر جعفری کے مستقبل کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا تھا، جبکہ دونوں مل کر اپنے دو بیٹوں کی تربیت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News