Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کی معروف اداکارہ گرفتار

Now Reading:

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کی معروف اداکارہ گرفتار
گرفتار

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کی معروف اداکارہ گرفتار

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کی معروف اداکارہ ترانہ علی دوستی کو ایران کی حکومت نے گرفتار کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت نے معروف اداکارہ کو غلط معلومات اور افراتفری کو ہوا دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ ترانہ علی  نے ملک میں جاری مظاہروں کی حمایت کی تھی اور سوشل میڈیا پر بغیر اسکارف کے تصویر پوسٹ کرکے احتجاج کیا تھا۔

اداکارہ نے 8 دسمبر کو بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی اور اسی دن احتجاج میں شریک نوجوان کو پھانسی دی گئی تھی تاہم اب ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایران میں حجاب کے معاملے پر زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف ستمبر سے مظاہرے جاری ہیں۔

Advertisement

مظاہروں کے آغاز کے بعد اب تک کم از کم 14 ہزار کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 63 بچوں سمیت کم از کم 458 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایرانی حکومت کی جانب سے مظاہروں میں شریک افراد کو سزائے موت دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور حال ہی میں دو نوجوانوں کو سزائے موت دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر