
امیزون اور ڈزنی نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی
امیزون اور ڈزنی نے دنیا بھر میں موجود اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیزون اور ڈزنی نے مشترکہ طور پر ‘ ہائے ڈزنی’ کے نام سے ایک نیا وائس اسسٹنٹ متعارف کرایا ہے۔
امیزون نے اپنی آفیشل اکاؤنٹ پر اس حوالے سے بتایاکہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا وائس اسسٹنٹ ہے جو صارفین کو گھر بیٹھے ایکو ڈیوائسسز کے زریعے ڈزنی میجک کی وسیع رینج تک رسائی فراہم کرے گا اور ڈزنی ریزورٹس کے منتخب ہوٹلوں پر اپنی سروس کو یقینی بنائے گا۔
ڈزنی نےا س ڈیوائس کو الیکسا کسٹم اسسٹنٹ کی ایک وائس آرٹیفیشل انٹیلی جنس فاؤنڈیشن کا استعمال کرتے ہوئے بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ای کامرس جائنٹ ایمیزون بھی ٹیکس چوری میں ملوث
امیزون نے کہا کہ یہ نیا وائس اسسٹنٹ جسے ڈزنی میجیکل کمپینئن کہا جاتا ہے، اس میں ہائے ڈزنی کی آواز ہے۔
ڈزنی میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل کے نائب صدر ڈین سوٹو نے کہا کہ اپنے نوعیت کئ پہلے وائس اسسٹنٹ کے طور پر ہائے ڈزنی آپ کے سفر کو بہتر بنانے کے لئے سب سے بہتر اور عمدہ ہے۔
نیا وائس اسسٹنٹ کنزیومر الیکٹرانک شو میں لائیو دکھایا گیا، اور یہ نئی سروس آئندہ مہینوں میں خریداری کے لئے دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون 14 پرو کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی
اس کے ذریعے صارفین گھر پر ڈزنی ریزورٹ ہوٹلز کے کمروں میں ایکو اسمارٹ اسپیکر کے زریعے سروس تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News