Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ کبریٰ خان کا وی لاگر کو دو ٹوک پیغام؛ مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

Now Reading:

اداکارہ کبریٰ خان کا وی لاگر کو دو ٹوک پیغام؛ مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے وی لاگر کو دو ٹوک جواب دے دیا۔

ولاگر نے اپنے وی لاگ میں پاکستانی اداکاراوں کے ناموں کے پہلے دو حروف لیتے ہوئے ان اداکاروں پرسنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے، انہوں نے جن ناموں کے حروف بتائے تھے ان حروف کے مطابق ماہرہ خان، کبری خان سجل علی اور مہوش حیات کے نام بنتے ہیں۔

تاہم اب کبریٰ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ میں خاموش رہی سمجھی کہ یہ کوئی فیک ویڈیو ہے،مگر بہت ہوگیا،آپ کو لگتا ہے کہ کوئی ایسے ہی لوگ مجھ پے بیٹھے بیٹھائے انگلی اٹھائیں گے اورمیں چپ بیٹھوں گی تو یہ آپ کی سوچ ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Aaj Entertainment (@aaj_entertainment)

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ اپنے الزامات لگانے سے پہلے ثبوت دیں۔ میں آپ کو3 دن کی مہلت دیتی ہوں کہ حق اور سچ پر ہیں تو ثبوت دیں۔ورنہ لوگوں کے سامنے معافی مانگیں، نہیں تو میں آپ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دوں گی خوش قسمتی سے میں یہاں سے نہیں برطانیہ سے ہوں، تو میں وہاں بھی چلے جاؤں گی کیونکہ میں سچ پر ہوں میں حق پر ہوں اور کسی کے باپ سے نہیں ڈرتی۔

دوسری جانب اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف کی جانے والی پوسٹ اور کردار کشی پر ٹوئٹ کی۔

سجل نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ بہت ہی زیادہ تکلیف دہ اور ہمارے معاشرے کی بدصورتی ہے کہ یہاں اخلاقیات کو نظر انداز کرکے دوسروں کی کردار کشی کی جاتی ہے، جو کہ انسانیت کی بدترین شکل اور گناہ ہے۔

دوسری جانب عادل راجہ نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں سوشل میڈیا پر کچھ اداکاراؤں کے خلاف جاری مہم پر مایوسی اور شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کبریٰ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی بھی طرح سے آپ کا نام نہ لیا اور نہ آپ کو بدنام کیا ہے اور میں نے کسی کے بھی نام کا ذکر کرنے سے متعلق قیاس آرائیوں کی مذمت کی ہے۔

تاہم آپ نے قیاس آرائیوں کی بنیاد پر میرا نام لیا۔ اچھی بات ہے کہ آپ برطانیہ آرہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر