اتھیا شیٹی کا عروسی لباس کتنے دنوں میں تیار کیا گیا؟
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ اتھیا شیٹی کے عروسی لباس کو کاریگروں نے 416 دنوں میں تیار کیا۔
حال ہی میں اداکارہ اتھیا شیٹی بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں، اتھیا نے شادی کیلئے دیگر بالی وڈ اداکاراؤں کی طرح ہلکے رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا۔
شادی کے روز اتھیا نے بھارتی ڈیزائنر انامیکا کھنا کا تیار کردہ پنک کلر کا خوبصورت عروسی لہنگا زیب تن کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی سنگیت کی تصاویر لیک ہو گئیں
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتھیا کا عروسی لباس مکمل طور پر ہاتھ کے کام کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، عروسی لباس سلک کے کپڑے پر زردوزی اور جالی کے کام کے ساتھ تیار کیا گیا ہے ۔
کاریگروں نے اتھیا شیٹی کے عروسی لباس کو 10 ہزار گھنٹے یعنی 416 دن میں تیار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
