پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے سیٹی بجا کر پورا گانا سنایا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
نامور گلور سجاد علی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، وہ اپنے منفرد انداز سے مداحوں کیلئے ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
حال ہی میں نامور گلورکار سجاد علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں سیٹی بجا کر گانا گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل پاکستانی گلوکار سجاد علی نے اپنے سوشل میڈیا بیان سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں کی تردید کردی تھی۔
گلوکار سجاد علی نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں اپنے گزشتہ پیغام پر ہونے والی قیاس آرائیوں سے متعلق کہا تھا کہ ’میں نے کب کہا بالی وڈ نے میرا گانا کاپی کیا؟ بلکہ میں نے کہا تھا کہ گانا سن کر مجھے اپنا ایک پرانا گانا یاد آگیا۔
مزید پڑھیں: فلم پٹھان کا گانا میرے گانے کی کاپی ہے؛ سجاد علی
سجاد علی نے کہا تھا کہ لوگوں کی جانب سے تنقید کی جارہی تھی کہ انہوں نے مہدی حسن کی غزل کاپی کی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ غزل مہدی حسن کی نہیں احمد فراز کی ہے اور ایک غزل مختلف گلوکار اپنی اپنی دھنوں کے ساتھ گاتے ہیں ۔
Take it easy guys….. pic.twitter.com/ZdqBOoqjBX
Advertisement— Sajjad Ali (@sajjad_official) January 3, 2023
واضح رہے کہ سجاد علی نے 26 دسمبر کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ انہیں ایک نئی فلم کا میوزک سن کر اپنا 26 سال پرانا گایا ہوا گانا یاد آگیاتھا جو انہوں نے ویڈیو میں گنگنایا بھی تھا۔
مزید پڑھیں: بد ترین لوڈ شیڈنگ پر گلوکار سجاد علی نے گانا بنا دیا
سجاد علی نے اپنی پوسٹ میں گانے کا ذکر تو نہیں کیا تھا لیکن سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان’ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ کا میوزِک سجاد علی کے 26 سال پرانے اس گانے ’اب کے ہم بچھڑے‘کے میوزِک سے بہت ملتا جلتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News