کلام ’ بلغ العلیٰ بکمالہ ‘ علی ظفر نے کس کی خواہش پر پڑھا؟ گلوکار نے بتادیا
پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کلام بلغ العلیٰ بکمالہ اپنی والدہ کی خواہش پر پڑھا تھا۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے علی ظفر کے کلام بلغ العلیٰ بکمالہ سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’ کلام بلغ العلیٰ بکمالہ کے پیچھے ایک کہانی ہے، یہ قوالی میری والدہ کو پسند تھی ‘۔
یہ بھی پڑھیں: ایمبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کے درمیان معاہدے پر علی ظفر کا رد عمل
انہوں نے کہا کہ ’امی نے مجھ سے کہا تھا کہ کہ اس قوالی کو سننا اور دیکھنا اگر تم اس کلام کو پڑھ سکو لیکن امی کے کہنے کے بعد جب بھی میں اس قوالی کو سنتا تھا تو مجھے یہی لگتا تھا کہ اتنی بڑی ہستیوں نے اس کلام کو پڑھا ہے تو میں کیسے اس کلام کو پڑھ سکتا ہوں‘۔

علی ظفر نے کہا کہ ’ اسی دوران والدہ کو کورونا ہوگیا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہو گئی تھی، میں ایک دن امی کا مورال باندھنے کیلئے ان کے پاس لیٹ گیا اور اس وقت میں نے امی کے پاس لیٹ کر ان کے کچھ پسندیدہ اور مزاحیہ ڈرامے لگا لیے ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ علی ظفر اور میشا شفیع کے وکلاء میں تلخ کلامی کی وجہ کیا؟
گلوکار نے کہا کہ ’ اسی دوران میں نے یہ قوالی لگائی اور پھر اس دن امی کے پاس لیٹ کر میں نے اس قوالی کو دل سے محسوس کیا اور فیصلہ کیا کہ میں اپنی والدہ کے لیے یہ کلام پڑھوں گا ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
