شوبز انڈسٹری میں آنے کی خبروں پر فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کا سخت ردِعمل
پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے شوبز انڈسٹری میں آنے کی خبروں پر سخت ردِعمل دیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی۔
انہوں نے کہا کہ ’ ابھی ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے، اس حوالے سے میڈیا پر پھیلی خبریں بے بنیاد ہیں ‘۔
اس سے قبل علیزے سلطان خان نے ان کے ساتھ شوہر کی جانب سے چار سال سے جاری بدسلوکی کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔
علیزے سلطان نے کہا تھا کہ بعض اوقات مجھے گھریلو تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑتا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اپنے بچوں کے مستقبل کی وجہ سے طلاق کا انتخاب کرنا پڑا، میں اپنے بچوں کی پرورش خراب ماحول میں نہیں کرنا چاہتی۔
علیزہ سلطان خان نے اپنے انسٹاگرام پر پوری کہانی بیان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہماری چار سال کی شادی سراسر افراتفری کا شکار تھی۔

اس عرصے میں مسلسل جسمانی اور نفسیاتی تشدد کے علاوہ مجھے اپنے شوہر کے ہاتھوں بے وفائی، بلیک میلنگ اور رسوائی بھی برداشت کرنی پڑی۔
غور و فکر کے بعد میں اس افسوسناک نتیجے پر پہنچی تھی کہ میں اپنی پوری زندگی اس ہولناک طریقے سے نہیں گزار سکتی۔ میرے بچوں کی فلاح و بہبود نے اس فیصلے میں اہم کردار ادا کیا ۔
انہوں نے لکھا تھا کہ میں نہیں چاہتی کہ وہ زہریلے، غیر صحت مند اور پرتشدد گھرانے میں پروان چڑھیں۔ مجھے ڈر ہے کہ ان کی ذہنی نشوونما اور زندگی کا نقطہ نظر اس طرح کے مخالف ماحول کے سامنے آنے سے منفی طور پر متاثر ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
