
ثنا خان نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتادی
سابقہ اداکارہ ثناء خان نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتادی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ ثنا خان نے ایک انٹرویو کے دوران شوبز چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’شوبز انڈسٹری میں رہتے ہوئے میرے پاس شہرت، نام اور پیسہ سب کچھ تھا، میں جو چاہتی کرسکتی تھی لیکن سکون نام کی چیز میرے پاس نہیں تھی، میں خوش نہیں تھی ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ یہ بہت مشکل وقت تھا، 2019 میں رمضان المبارک کے ایام میں مجھے خواب میں جلتی ہوئی قبر نظر آتی تھی اور میں اس جلتی اور بھڑکتی ہوئی قبر میں اپنے آپ کو دیکھتی تھی ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ ثنا خان سے متاثر ہوکر ایک اور بھارتی اداکارہ نے شوبز سے کنارہ کشی کرلی
واضح رہے کہ چند برس پہلے ثنا خان کا شمار بالی ووڈ کی ابھرتی اداکارہ اور سرفہرست ماڈلز میں ہوتا تھا لیکن 2020 میں انہوں نے ناصرف شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی بلکہ مفتی انس سید نامی ایک عالم دین سے شادی بھی کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News