Advertisement
Advertisement
Advertisement

جونی لیور کے ہمشکل کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

Now Reading:

جونی لیور کے ہمشکل کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار جونی لیور کے ہمشکل کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

 حال ہی میں بھارتی اداکار سے تھوڑی مشابہت رکھنے والے سوشل میڈیا اسٹار روہن لگاس نے ایک تقریب کے دوران مزاحیہ اداکار جونی لیور سے ملاقات کی۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Rohan Lagas (@rohan_lagas)

Advertisement

  ملاقات میں روہن لگاس نے جونی لیور کے سامنے ان کے جیسی اداکاری کر کے انہیں حیران کر دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 سوشل میڈیا اسٹار روہن لگاس نے ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ جونی لیور سے ملاقات کے بعد زندگی کا خواب پورا ہو گیا۔

اداکار جونی لیور کا اصل نام کیا ہے؟

بھارتی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار جونی لیور اپنی مزاح سے بھرپور اداکاری سے اپنے مداحوں کا دل جیت چکے ہیں اور وہ دہائیوں سے سلور اسکرین پر اپنی شاندار پرفارمنس دکھاتے آرہے ہیں۔

Advertisement

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ جونی لیور کے اصل نام سے ان کے اکثر پرستار واقف ہی نہیں ہیں اور انھیں جونی لیور فلمی نام سے پکارا جاتا ہے۔

جونی لیور آج اپنی  64ویں سالگرہ منارہے ہیں اور اسی حوالے سے میڈیا میں ان کے نام اور ان کی زندگی کے نشیب و فراز کو لے کر ایک رپورٹ شائع ہوئی۔

اس میں بتایا گیا کہ اس اسٹار کامیڈین کا اصل نام جان راؤ ہے، فلمی دنیا میں آنے سے قبل 18 برس کی عمر میں ایک جانی مانی ملٹی نیشنل کمپنی لیور میں کام کرتے تھے۔

جونی کے پاس نامور شخصیات کی نقل اتارنے کی صلاحیت تھی اور وہ اسے استعمال کرتے ہوئے شوز کیا کرتے تھے، مذکورہ کمپنی میں کام کرنے کی وجہ سے لوگ جان راؤ کو جونی لیور پکارنے لگے اور یہی آگے چل کر ان کا فلمی نام بھی بن گیا۔

انھوں نے 1980 کے عشرے میں اپنی فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ایک مرتبہ اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم یہ رشتہ نہ ٹوٹے کی شوٹنگ سے بھاگنا چاہتے تھے کیونکہ وہ اس وقت فلم میں اداکاری کو لے کر بہت گھبرائے ہوئے تھے۔

جونی نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی عادت بن گئی تھی کہ وہ نامور شخصیات کی نقل اتارتے اور انھیں دیکھ کر لوگ ہنستے اور محظوظ ہوتے تھے۔

Advertisement

انھوں نے بتایا کہ میں ڈانس کرتے اور دیگر پرفارمنس کرتے ہوئے بڑا ہوا ہوں، جب 18 برس کا ہوا تو جس کمپنی میں والد کام کرتے تھے وہیں کام کرنے لگا، وہاں کمپنی میں بھی شوز کیے اور اسی وجہ سے جونی لیور نام مل گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر