
کم عمری میں شادی کرنے اور مثال قائم کرنے والے اسد اور نمر اب سوشل میڈیا کے ہر ایک پلیٹ فارم پر موجود ہیں اور اپنی زندگی سے متعلق صارفین کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔
یہ جوڑا جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو کئی لوگوں نے انہیں مدعو کیا اور ان سے سوالات کیے اور دونوں نے اس بات کی تشہیر کی تھی کہ کم عمری کی شادیاں درحقیقت آپ کے لیے اچھی ہیں۔
اور اب اس جوڑے کے ہاں ایک خوبصورت بچہ بھی ہے جس کی عمر 3 ماہ ہے اور وہ اس کے ساتھ خوب خوشی سے رہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اسد اور نمرا کے پوڈکاسٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ صارفین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیتے ہیں ایک صارف نے کہا کہ دوسرا بچہ کب ہوگا جس کے بعد نمرا تھوڑا سا غصہ کرتی ہیں کہ ابھی ایک ہی اس کی عمر صرف 3 ماہ ہے اور لوگوں دوسرے کا سوال کرتے ہیں اور اسد نے کہا کہ جب اللہ نے چاہا ہوگا۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ کراچی کب آرہے ہیں جس کے جواب میں اسد نے کہا کہ ابھی تو فی الحال نہیں کیوںکہ ابھی ہم عمان جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News