سعودی عرب نے بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو ’جوائے ایوارڈز 2023‘ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔
اس سے قبل سعودی سینما کا یہ موقر ایوارڈ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی دیا گیا ہے۔
جوائے ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب ریاض میں منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے فنکاروں نے شرکت کی۔
80 سالہ امیتابھ بچن کو ان کے 60 سالہ کامیاب فلمی کیریئر اور بالی وڈ فلم انڈسٹری کے عالمی سفیر ہونے پر ایوارڈ دیا گیا۔
Advertisement#VIDEO: Bollywood star Amitabh Bachchan (@SrBachchan) receives lifetime achievement award from #Saudi General Entertainment Authority Chairman @Turki_alalshikh in Riyadh. #joyawards pic.twitter.com/UzNY9gGmHb
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) January 21, 2023
یہ بھی پڑھیں: جیا بچن نے امیتابھ بچن کی جانب سے شادی کیلئے رکھی گئی شرائط کا انکشاف کردیا
اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ سینما لوگوں کو قریب لانے اور انسانی معاشرے کو ہم آہنگ کا ذریعہ ہے۔
جوائے ایوارڈز کو سعودی عرب کی جنرل انٹرٹیمنٹ اتھارٹی آرگنائز کرتی ہے اور تازہ شو میں 20 فنکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
