تنیشا نے خود کشی سے قبل شیزان کی والدہ سے کیا بات کی؟ فون کال لیک ہوگئی
بھارتی اداکارہ تنیشا شرما نے خودکشی سے قبل اپنے سابقہ بوائے فرینڈ، اداکار شیزان خان کی والدہ سے کیا بات کی تھی ، ان کے درمیان گفتگو کی مبینہ فون کال لیک ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں ایک آڈیو سامنے آئی ہے جس کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ اس آڈیو میں تنیشا شرما کی آواز ہے جوکہ شیزان کی والدہ کہکشاں فیضی سے بات کررہی ہیں۔
لیک کال سنیں:

Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ادکارہ کی خودکشی کے پیچھے کس کا ہاتھ؟ والدہ کا تہلکہ خیز انکشاف
تنیشا کو اس آڈیو میں یہ کہتے ہوئے اور روتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’اماں، آپ میرے لیے بہت زیادہ معنی رکھتی ہیں، آپ یہ جانتی بھی نہیں ہیں، میرا ہر بات آپ کو بتانے کا دل کرتا ہے اور اس لیے میرے ذہن جو بھی ہوگا میں آپ کو ہر بات بتاؤں گی‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’ لیکن پتا نہیں، مجھے خود بھی نہیں پتا کہ مجھے کیا ہورہا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال 24 دسمبر کو اداکارہ تنیشا شرما نے بھارتی ڈرامہ ’علی بابا داستان کابل‘ کے سیٹ پر خودکشی کر لی تھی۔
اس واقعے کے بعد اداکارہ کی والدہ نے تنیشا کے ساتھی اداکار شیزان خان پر شبہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد اداکار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اس کیس میں تحقیقات کے دوران تنیشا کے اہلِ خانہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے سابقہ بوائے فرینڈ شیزان خان اور ان کے اہلِ خانہ نے تنیشا کو زبردستی حجاب کرنے پر مجبور کیا۔

Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ان الزامات کے حوالے سے شیزان خان کی بہنوں فلق ناز اور شفق ناز نے گزشتہ روز ایک ہنگامہ خیز پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنیشا شرما کی یوٹیوب پر موجود ایک کلپ کی تصویر اٹھا لائیں اور کہا کہ شیزان نے یا گھر والوں نے کبھی بھی تنیشا کو حجاب کرنے کا نہیں کہا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے اپنی بات کو تصویر کے تناظر میں واضح کیا کہ یہ ایک شوٹ کا حصہ ہے اور تنیشا کو ہم نے نہیں بلکہ چینل نے حجاب پہننے پر مجبور کیا تھا۔
شیزان خان کی بہنوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نہ صرف ان تمام الزامات کا جواب دیا بلکہ ان کے وکیل نے تنیشا شرما کی والدہ اور نام نہاد ماموں سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات بھی کیے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
