
فلک شبیر کا سارہ خان سے متعلق اہم انکشاف
پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ سارہ خان سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ اداکارہ سارہ خان کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی۔
گفتگو کے دوران گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ سے متعلق انکشاف کیا کہ ان کو شادی سے پہلے خوف تھا کہ کہیں میں انہیں ان کے کام کرنے سے منع ہی نہ کر دوں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سارہ خان کا شوہر کے ساتھ ڈانس کرنے سے انکار
انہوں نے کہا کہ جب سارہ نے مجھ سے اس حوالے سے پوچھا تو میں نے ان کو یقین دلایا کہ میں ایسا کبھی نہیں کروں گا، بلکہ جو آپ کو اچھا لگے وہ کریں، اگر آپ خوش ہیں تو میں بھی خوش ہوں۔
فلک شبیر نے کہا کہ سارہ اتنی محنت کر کے اس مقام تک پہنچی ہیں میں کیسے ان کو منع کر سکتا ہوں بلکہ میں تو اور مردوں کو بھی یہی کہتا ہوں کہ اپنی بیوی کو سپورٹ کریں۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے نیلے رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلک شبیر کی فرمائش اہلیہ سارہ خان نے رد کر دی
واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News