Advertisement
Advertisement
Advertisement

قاسم علی شاہ پر تنقید اور ’جادو ٹونے‘ کے الزامات کیوں لگائے جا رہے ہیں؟

Now Reading:

قاسم علی شاہ پر تنقید اور ’جادو ٹونے‘ کے الزامات کیوں لگائے جا رہے ہیں؟

موٹیویشنل اسپیکرقاسم علی شاہ کا نام گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس کی ایک نہیں کئی وجوہات ہیں لیکن تانے بانے ایک ہی جگہ سے جا ملتے ہیں۔

عمران خان ، وزیراعظم شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات اس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپران سے متعلق اظہار رائے، اس انٹرویوکے دوران کی جانے والی ایک ’عجیب‘ حرکت اور پھر اس سے متعلق وضاحتی بیان سمیت عمران خان کیلئے کی گئی باتوں کی بھی وضاحت ان سب کے بعد بھی تنقید کا سلسلہ ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

یو ٹیوب سمیت دیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور مختلف فورمز پردیے جانے والے لیکچرز سے نوجوان نسل میں مقبولیت پانے والے قاسم علی شاہ کو بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔ کیونکہ اس ملاقات کے بعد مختلف یوٹیوبرزاور ٹی وی چینلز قاسم علی شاہ سے انٹرویوزکرنے لگے اورعمران خان سے پوچھے گئے سوالات پران کی رائے سے ایک نئی بحث نے جنم لیا۔

دوران انٹرویوعاجزی کا مظاہرہ کرنے والے قاسم علی شاہ بعد ازاں کئی حوالوں سے پی ٹی آئی کے بیانیے کی مخالفت کرتے نظرآئے۔

Advertisement

انہوں نے عمران خان کی پالیسیوں سمیت پارٹی کے فوج مخالف نظریے پر بھی خاصی تنقید کی جس کے بعد پی ٹی آئی کے حامی ٹوئٹر صارفین نے مختلف ویڈیو کلپس شیئرکرتے ہوئے شدید تحفظات کااظہار کیا۔

عمران خان کے سامنے اپنے لیے انتخابی ٹکٹ کی خواہش کااظہارکرنے والے قاسم علی شاہ ایک یوٹیوبرکو انٹرویومیں جہانگیرترین اور علیم خان کی حمایت کرتےہوئے یہ کہتے بھی نظر آئے کہ ، ’ جس جماعت کے اپنے اندرانصاف نہیں ہے، وہ کہہ رہی ہے ملک میں انصاف ہوگا۔’

Advertisement

دوسری جانب شہباز شریف سے ملاقات کے بعد قاسم علی شاہ نے انہیں معاملہ فہم قراردیتے ہوئے قوم کے لیے فکرمند قراردیا ۔

Advertisement

عمران خان پرتنقید اور شہباز شریف کیلئے نرم گوشہ رکھنے پر پی ٹی آئی حامیوں نے قاسم علی شاہ کو ’نیا رانگ نمبر‘ کے لقب سے بھی نوازا۔

Advertisement

ان سیاسی وجوہات کے علاوہ ایک وجہ ’ٹشوپیپر‘ بھی بنا جس کا خمیازہ قاسم علی شاہ کو سوشل میڈیا پراس ویڈیوکلپ کی شیئرنگ کے ساتھ ساتھ جادو ٹونے، طنزومزاح اور جملے کسے جانے کی صورت میں بھگتنا پڑا۔

دوران ملاقات عمران خان سے بات کرتے ہوئے تقریباً صوفے کے کنارے پربراجمان قاسم علی شاہ نے قریب رکھی تپائی پردھرے باکس سےایک ٹشو نکالا اور کئی تہیں لگا کر اپنی ویسٹ کوٹ کی جیب میں ڈال لیا۔

https://twitter.com/BefittingFacts/status/1614870278546542592?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1614870278546542592%7Ctwgr%5E3f7e1ed98a81aaee5f39efe00ccc6da31dbdd085%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30312903

یہ حرکت مخالفین سمیت دیگرسوشل میڈیا صارفین کو بھی اچنبھے میں ڈال گئی کہ آخران کا مقصد کیا تھا۔

Advertisement

صارفین نے تبصروں میں اس ’مقصد‘ پرروشنی ڈالتے ہوئے کہیں انہیں ٹشو چور قراردیا تو کئی ایک نے اس ’چوری‘ کے سرے جادوٹونے سے جا ملائے۔

معاملے کی سنگینی دیکھ کر خود قاسم علی شاہ کو بھی وضاحت کرنا پڑی کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا تھا۔

https://twitter.com/HajrahKhan1234/status/1615066033072787456?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1615066033072787456%7Ctwgr%5E3f7e1ed98a81aaee5f39efe00ccc6da31dbdd085%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30312903

سیاسی بیانات پربرہم پی ٹی آئی حامیوں نے قاسم علی شاہ کو ’بی فور اینڈ آفٹر‘ کے ترازو پربھی خوب تولا، عمران خان سے انٹرویو کے دوران موٹیوشنل اسپیکرکا اندازنشست بھی اہم موضوع بنارہا اور کہا گیا کہ دوسروں کو اعتماد کے سبق پڑھانے کے باوجود خود ان میں صفر اعتماد ہے۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر تنقید کا یہ سلسلہ اتنا درازہوا کہ قاسم علی شاہ کو شکوہ کرنا پڑا، ’ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم تنگ کررہی ہے’۔

دوسری جانب پی ٹی آئی حامیوں کی ٹویٹس کا بغورجائزہ لیں تو انہیں لگتا ہے کہ قاسم علی شاہ یہ سب کسی کی ’خاص ہدایات‘ پرکررہے ہیں اور عمران مخالف بیانات سے ان کا بیانیہ سبو تاژ کرنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل پلیٹ فارمز پر قاسم علی شاہ کوان سبسکرائب اور ان فالو ان کرنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

موٹیویشنل اسپیکر کو یوٹیوب پر 35 لاکھ اور فیس بُک پر34 لاکھ سے زائد افراد فالو کرتے ہیں۔

نہ جانے یہ تنقید کا اثرہے یا کچھ اور کہ تازہ ترین انٹرویو میں قاسم علی شاہ نے خان صاحب کو اپنا لیڈر کہتے ہوئے ملک کی تقدیربدلنے والا قراردیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا اور پھر انہیں کو دوں گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر