پاکستان کے لیجنڈری اداکار فردوس جمال سے متعلق افسوسناک خبر
پاکستان کے لیجنڈری اداکار فردوس جمال سے متعلق افسوسناک خبر سامنے آگئی ہے۔
سینئر لیجنڈری اداکار فردوس جمال کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، ان کا علاج پہلے شوکت خانم اسپتال میں ہونا تھا مگر اب وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات پر انمول اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔
انمول اسپتال میں فردوس جمال کی ریڈی ایشن کا عمل شروع ہوگیا ہے، پانچ روز ریڈی ایشنز کا عمل ہونے کے بعد ان کی کیمو تھراپی کی جائے گی۔
دوسری جانب فردوس جمال کے اہل خانہ نے مداحوں سے جلد صحت یابی کی دعا کرنے کو کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ اداکار فردوس جمال کی اپنی زندگی سے متعلق جھوٹی خبروں پر وضاحت
اس سے قبل حکومت کی جانب سے نامور اداکار فردوس جمال کو ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک دیا گیا تھا۔
امدادی چیک وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر امیر مقام نے فردوس جمال کے گھر جا کردیا تھا۔ امیر مقام نے فردوس جمال کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی تھی۔
اس موقع پر فردوس جمال نے وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں شکر گزار ہوں کہ ریاست نے اس حوالے سے سوچا، ہم اس ریاست کا اثاثہ ہیں۔
اس کے علاوہ ادھر فنکار برادری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سینئر اداکار فردوس جمال کی ایک کروڑ روپے کی مالی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
