کپل شرما شو چھوڑنے والے معروف کامیڈین نے واپسی کی تصدیق کردی
کپل شرما شو چھوڑنے والے معروف کامیڈین نے واپسی کی تصدیق کردی ہے۔
حال ہی میں کامیڈین کرشنا ابھیشیک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’ وہ کپل سمیت پوری ٹیم کو بے حد یاد کررہے ہیں، کپل ناصرف ان کا اچھا دوست بلکہ بھائیوں کی طرح ہے اور کپل نے ان کا شو کے دنوں میں بہت خیال رکھا ‘۔
انہوں نے کہا کہ’لوگوں نے مجھے کہا کہ دوبارہ اس شو میں کبھی نہیں جانا، کپل میں بہت غرور آگیا ہے اور اب وہ بدل چکا ہے لیکن میں یہاں سب کی غلط فہمی دور کردوں کہ کپل بہت ہی محنتی فنکار ہے’۔
معروف کامیڈین نے کہا کہ’ جو کپل کررہا ہے وہ آسان کام نہیں ہے، ہمارے لیے اتنے سالوں سے اس طرح کا کام کرنے کے بعد نیا مواد تخلیق کرنے میں مشکل ہوتی ہے لیکن کپل ہمیشہ کچھ نیا لاتا ہے ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ ایشوریہ رائے نے سلمان خان کی وجہ سے کپل شرما شو چھوڑ دیا؟ وجہ نے سب کو حیران کردیا
کرشنا ابھیشیک نے کہا کہ’ جیسا میں نے سوچا تھا، سونی ٹی وی کے ساتھ ویسی ڈیل نہیں ہوسکی لیکن ایسا نہیں کہ ہمارے کچھ اختلافات ہیں، بات چیت کرکے ضرور کوئی راہ نکالیں گے اور مجھے مداح شو میں واپس دیکھ سکیں گے ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ وہ کپل شرما کی بہت عزت کرتے ہیں اور کپل بھی ان کی عزت کرتا ہے لہٰذا شو میں واپس آنے کی امید اب بھی ہے ‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس کرشنا نے اعلان کیا تھا کہ وہ شو کے نئے سیزن کا حصہ نہیں ہوں گے۔
کپل شرما شو میں دادی کا کردار نبھانے سے نجی زندگی بہت متاثر ہوئی، کامیڈین کا انکشاف
بھارت کے معروف کامیڈین علی اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے کپل شرما شو میں خواتین والے کردار کو صرف اس لیے قبول کیا کیونکہ مجھے کوئی کام نہیں مل رہا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ میرے کام کی وجہ سے میرے بچوں کو اسکول میں ہراساں کیا جاتا تھا، میرے بچوں کو انکے دوست کہتے تھے کہ تمہاری دو دو مائیں ہیں۔
بھارت کے معروف کامیڈین کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ ہم کھانے کی میز پر بیٹھے تھے اور میرا بیٹا مجھ سے الجھ پڑا، اس نے غصے میں کہا کہ کیا آپ کو کوئی اور کام نہیں آتا اور پھر وہ اپنے کمرے میں چلا گیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ میں مجبور تھا اس لیے اپنے بچوں کی باتوں کو نظر انداز کر کے ہر اتوار سیٹ پر چلا جاتا تھا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے انکے اس بیان سے اندازہ لگایا تھا کہ ان کے کپل شرما شو چھوڑنے کی وجہ بھی انکے بچے ہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
