Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف ڈرامہ نگار افتخار احمد افی کی کتاب “چکر چھولے” کی رونمائی

Now Reading:

معروف ڈرامہ نگار افتخار احمد افی کی کتاب “چکر چھولے” کی رونمائی

معروف ڈرامہ نگار، اداکار، شاعر افتخار احمد اِفی کی کتاب “چکر چھولے” کی شاندار رونمائی نوشین آرٹ سینٹر میں کی گئی۔

پاکستان جرنلسٹس فورم اور پرائم آرکیڈ کے تعاون منعقدہ نمائش میں پاکستانی کمیونٹی خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی افتخار اِفی نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا کام اپنی شاعری کو میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں بسنے والے خاص طور پر پاکستانی تارکین وطن کو ایک دوسرے سے رواداری اور محبت کا پیغام دینا ہے جو اللہ تعالی نے حکم کیا جبکہ ہم دنیا کے معاملات میں دولت، رتبے کے چکر میں پڑ کر اپنے رشتے بھلا بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنا پیغام اپنی شاعری میں دینا چاہتا ہوں کہ دوسروں کی غلطیوں کو درگزر کر کے بہتر کرنے کی کوشش کریں۔

سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر اور تقریب کی روح رواں نوشین وسیم نے افتخار اِفی کی کتاب کی رونمائی کی اور بڑی تعداد میں موجود مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پی جے ایف ایک قدیم صحافتی تنظیم ہے جو اپنی پیشہ ورانہ خدمات احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

عشائیہ میں کتاب کے حوالے سے خصوصی طور پر چکر چھولے رکھے گئے جبکہ افتخار اِفی نے حاضرین کو اپنی شاندار شاعری سنا کر داد حاصل کی۔

افتخار اِفی کا کہنا تھا کہ سعودی سرزمین تو محبتوں اور تاریخی حوالوں سے بھی محبتوں کی سرزمین ہے جہاں ہمارے پیارے نبی محمد ﷺ نے محبتوں کادرس دیا۔

اس پہلے جب وہ تقریب میں پہنچے تو بڑی گرمجوشی سے انکا استقبال کیا گیا اور سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نے حاضرین کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر