
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اجے دیو گن نے شاہ رُخ خان کی جانب سے ان کی تحسین کرنے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
اجے دیوگن نے شاہ رُخ خان سے اپنی قریبی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس کی بہت زیادہ قدر کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منگل کو شاہ رخ خان نے آسک می اینی تھنگ سیشن میں اپنے کمنٹس میں کہا کہ سر، اجے دیوگن فلم پٹھان کی ایڈوانس بکنگ پر بہت خوش ہیں، انہوں نے اجے کے بارے میں کوئی بھی جملہ کہنے کے حوالے سے کہا کہ ان کی فلم بھولا کا ٹیزر ٹو آج جاری ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رُخ خان کی پہلی گرل فرینڈ کونسی مشہور اداکارہ تھیں؟ اداکار نے برسوں بعد راز سے پردہ اُٹھا دیا
شاہ رخ خان نے اجے دیوگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “وہ میرے خاندان کی حمایت کے حوالے سے ستون کی طرح ہمارے ساتھ رہے، ان کے مطابق وہ اپنی ان سے اس قربت و دوستی پر نازاں ہیں”۔
شاہ رخ خان کے ان کمنٹس کے جواب میں اجے نے کنگ خان کی محبت بھرے لفظوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ “میں اس دوستی کی بہت زیادہ قدر کرتا ہوں، فلم پٹھان کی بکنگ بتا رہی ہے کہ یہ بہت اوپر جائے گی، میں خوش ہوں کہ اس سے فلم انڈسٹری کی ترقی متوقع ہے”۔
Dear @iamsrk, thank you for your love and presence. I value the bond we share as much as you do. Pathaan collections look poised to go through the roof. I’m happy that as an industry things are looking up for us. https://t.co/rpHVXoVvlr
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) January 24, 2023
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر فلم بن گئی؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News