
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ کون سی مشہور بہنوں کی تصویر ہے؟
سوشل میڈیا پر اکثر شوبز شخصیات اپنے بچپن کی تصاویر شئیر کر دیتی ہیں جنہیں مداحوں کے لیے پہچاننا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔
آج ہم آپ کے لیے ایسی ہی دو مشہور بہنوں کی تصویر لائے ہیں جنہیں اکثر لوگ نہیں پہچان پاتے۔
کیا آپ مذکورہ تصویر میں موجود بچیوں کو پہچان سکتے ہیں؟
کامیاب ہوئے؟ اگر نہیں تو ایک بار اور غور کرلیں۔
اب پہچان پائے؟ اگر ابھی بھی نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ سشمیتا سین بھی سجل علی اور صبور علی کی مداح نکلیں
تصویر میں موجود یہ بچیاں کوئی اور نہیں بلکہ مشہور پاکستانی اداکارائیں سجل علی اور صبور علی ہیں۔
اداکاراؤں کی کردار کشی کا معاملہ؛ اداکارہ سجل علی بھی میدان میں آگئیں
سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی چند اداکاراؤں کی کردار کشی کے حوالے سے چلنے والی مہم پر اداکارہ سجل علی نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے دبنگ ردعمل دے دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک شخص نے ایک نہیں دو نہیں بلکہ چار اداکاراؤں پر یہ الزامات عائد کیے ہیں کہ ان کی نازیبا ویڈیوز موجود ہیں، دعویٰ کرنے والے اس شخص نے اپنے ذاتی وی لاگ میں اداکاراؤں کے پورے نام نہیں بتائے بلکہ ناموں کے شروع کے حروف کا سہارا لے کر کردار کشی کی۔
اداکارہ سجل علی نے ٹوئٹر پر جاری اپنی پوسٹ میں ان الزامات پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ ہمارا ملک اخلاقی طور پر پست اور بدصورت ہوتا جا رہا ہے، کردار کشی انسانیت کی بدترین شکل اور گناہ ہے۔
It is very sad that our country is becoming morally debased and ugly; character assassination is the worst form of humanity and sin.
— Sajal Ali (@Iamsajalali) January 2, 2023
واضح رہےکہ اس معاملے پر سجل علی کے علاوہ صف اول کی اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے اپنے انداز میں ردعمل دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News