معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
معروف بھارتی اداکار مندیپ رائے انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار مندیپ رائے کو گزشتہ دنوں شدید عارضہ قلب کی شکایت ہوئی تھی جس کے باعث وہ 72 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
ان کی موت نے فلم انڈسٹری کو سوگوار کردیا جس پر ان کے ساتھی اداکار اور مداح افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

معروف بھارتی اداکار مندیپ رائے4 اپریل 1949 کو کرناٹکا کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے، ستر کی دہائی میں انہوں نے شوبز میں قدم رکھا اور فلمی کیریئر میں متعدد منفرد کردار ادا کیے۔
مندیپ رائے نے کناڈا فلم انڈسٹری میں متعدد دہائیوں پر مشتمل اپنے کیریئر میں 200 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
