
نامور کامیڈین ’جونی لیور‘ نے فلموں میں کم کام کر نے کی بڑی وجہ بتادی
بالی ووڈ کے نامور کامیڈی اداکار ’جونی لیور ‘ نے فلموں میں کم کام کر نے کی بڑی وجہ بتادی۔
بھارتی میڈیا کو دئیے گئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں نامور کامیڈین جونی لیور نے فلموں میں کم کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نت نئے انکشافات کر دئیے۔
65 سالہ اداکار نے کہاکہ پہلی بات تو یہ ہےکہ آج کل کی فلموں میں کامیڈی مشکل سے نظر آتی ہے، دوسری بات کہ بڑے اداکار فلموں میں ان کی موجودگی سے گھبراتے اور خدشات کا شکار رہتے ہیں۔
جونی لیور کا کہنا ہے کہ یہ اداکار فلموں کی فائنل ایڈیٹنگ کے دوران ان کا کردار کٹوادیتے ہیں، اس کی وجہ ان کا وہ عدم تحفظ ہے جس کے مطابق وہ سمجھتے ہیں کہ فلم بین زیادہ میری جانب متوجہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جونی لیور کے ہمشکل کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
انہوں نے کہا کہ یہ اداکار فلم لکھنے والوں کو کہتے ہیں مزاح پر مبنی سین بھی وہ خود کریں گے، اس کی وجہ سے میرا کام کم سے کم ہوتا چلاگیا۔
بالی ووڈ اداکار نے مزید کہاکہ آج کل بہت برے اسکرپٹ لکھے جاتے ہیں جس کو کرنے سے وہ انکار کردیتے ہیں، وہ سمجھے ہیں کہ ’جونی بھائی سنبھال لیں گے‘ جبکہ ہمیں کام کرنے کیلئے ایک اچھے اسکرپٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہےکہ جونی لیور حال ہی میں نامور پروڈیوسر اور ہدایت کار روہیت شیٹی کی فلم سرکس میں نظر آئے تاہم یہ فلم زیادہ کامیاب نہیں رہی۔
1975 سے بالی ووڈ نگری میں کام کرنے والے جونی لیور 300 سے زیادہ ہندی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔
ان کے بچے (ایک بیٹا اور بیٹی) بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلمی دنیا سے وابستہ ہیں ۔
یاد رہےکہ 2019 میں انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ فلم ’ہاؤس فل ٹو‘ میں بھی کام کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News